ڈی آئی جی آپریشنز سے برطانوی وفد کی ملاقات

برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورہ پاکستان کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی،شہزاد اکبر

ہفتہ 15 ستمبر 2018 21:51

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر سے برطانوی وفد نے اُن کے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ایس پی سکیورٹی محمد نوید جبکہ وفد میں مس ایما، سائمن پرائوٹ اورسائمن پینتھم موجود تھے۔وفد کے ارکان نے برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبرنے اس موقع پر کہا کہ برطانوی ہوم سیکرٹری کودورہ پاکستان کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ایس پی سکیورٹی محمد نوید برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی معلامات کے حوالہ سے فوکل پرسن ہونگے۔ برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورہ پاکستان کے دوران ٹریفک کے خاطر خواہ انتظامات کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :