ْکراچی،کھیلوںکی سرگرمیاں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،عمران اسماعیل

یہ بات خوش آئند ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں،کراچی کی زندگی لوٹانے کی کوششوں میں حصہ ڈالنے والوں کا شکر گزار ہوں،شہزادے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر اظہار خیال

ہفتہ 15 ستمبر 2018 21:55

ْکراچی،کھیلوںکی سرگرمیاں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کھیلوںکی سرگرمیاں نہ صرف معاشرے کو پرامن بنانے بلکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیا ناظم آباد کے حسین لوائی اسٹیڈیم پر سندھ کے شہزادے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل اور تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کی زندگی لوٹانے کی کوششوں میں حصہ ڈالنے والوں کا شکر گزار ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کرکٹ پاکستانی قوم میں خون کی طرح دوڑتی ہے اوراس کا جنون عالمی مقابلوں اور اب پاکستان سپر لیگ میں واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام ایڈیشن نہایت کامیاب رہے ہیں اور یہ ٹورنامنٹ کرکٹ کے مزید فروغ اور خصوصاً نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے سندھ کے شہزادے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ صوبہ کے تمام اضلاع سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوِئے مئیر کراچی وسیم اختر نے کہاکراچی میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے،کے ایم سی ایسی سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور تعاون کرے گی سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ صوبہ میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،سندھ حکومت ایسے کھلاڑیوں کے لیے اکیڈمی قائم کرے، سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حو صلہ افزائی کی ضرورت ہے،ملک میں کلب کرکٹ کا ڈھانچہ تبدیل کیا جائے، تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف، ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال، عارف حبیب اور عقیل کریم ڈھیڈھی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔#