حکومت بہت جلد نئی ڈیجیٹل پالیسی لا رہی ہے میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کرینگے‘وزیر اطلاعات و نشریات

ْ پی ٹی وی ریڈیواور انفارمیشن اکیڈمیز کو ضم کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی بنائی جائیگیڈی ٹی ایچ لائسنس کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے ،صحافیوں کو ہیلتھ کارڈز جاری کئے جائینگے جس پر کام ہو رہا ہے‘ چوہدری فواد حسین

ہفتہ 15 ستمبر 2018 22:03

حکومت بہت جلد نئی ڈیجیٹل پالیسی لا رہی ہے میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت بہت جلد نئی ڈیجیٹل پالیسی لا رہی ہے میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کرینگے، پی ٹی وی ریڈیواور انفارمیشن اکیڈمیز کو ضم کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی بنائی جائیگیڈی ٹی ایچ لائسنس کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہیصحافیوں کو ہیلتھ کارڈز جاری کئے جائینگے جس پر کام ہو رہا ہے،اشتہارات سے حکومتی اجارہ داری ختم کی جا رہی ہے۔

وہ ہفتہ کے روز پی ٹی وی کے ورہ کے موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔وفد میں صدر پی ایف یو جے رانا عظی مسلمان غنی حبیب اکرمعمران خان شہزاد بٹ آصف بٹ عامر سہیل شاہد چوہدری حافظ عبدالودود و دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کاکام ہوتا ہے کہ وہ غریب کے ساتھ کھڑی ہو اور ہم آپ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس افرادی قوت موجود ہے لیکن سکلز کی کمی ہے،ماہر افرادی قوت تیار کرنے کیلئے تربیت فراہم کی جایئگی ،پی ٹی وی ریڈیواور انفارمیشن اکیڈمیز کو ضم کر کے اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے جہاں ان افراد کو تربیت دی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کیلئے کے پی کے کی طرز پر ہیلتھ کارڈز جا ری کئے جائینگے جس سے سالانہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروایا جا سکے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت اشتہارات سے حکومتی اجارہ داری ختم کرنا چاہتی ہے اور ہم گزشتہ حکومتوں کی طرح اربوں کے اشتہارات تو نہیں دے سکیں گے تاہم پرنٹ میڈیا کو مرنے بھی نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ویج بورڈ ایوارڈ کیلئے تین ججز کے نام بھجوا دئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ ون ونڈو آپریشن کی طرز پر تما م مسائل کا حل ایک ہی جگہ پر موجود ہو۔