ایان علی کی میڈیکل رپورٹ مسترد،وارنٹ جاری

ہفتہ 15 ستمبر 2018 22:05

ایان علی کی میڈیکل رپورٹ مسترد،وارنٹ جاری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل گرل ایان علی کے ایک بار پھر وارنٹ جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو راولپنڈی کی کسٹمز عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پر ایان علی کے وکیل نے ماڈل گرل کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے نامنظور کردیا ۔اس موقع پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ملزمہ کو 30 ہزار کے مچلکوں کیساتھ6 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :