وزیراعلی خیبرپختونخوا کا جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس،اعلیٰ سطحی انکوائری کی ہدایت

ہفتہ 15 ستمبر 2018 22:43

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں فائرنگ کے واقعے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور اس کی اعلیٰ سطح پر فوری انکوائری کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اُنہوں نے اس ناخوشگوار واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی حساس جگہ پر فائرنگ کا واقعہ کیوں کر ممکن ہوا ۔

اُنہوںنے واقعے کی فوری انکوائری کے احکامات جاری کئے اور ہدایت کی کہ ہر پہلو سے واقعہ کا جائزہ لیا جائے اور غفلت کے مرتکب ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی ۔