کمشنر کاٹیچنگ ہسپتال کااچانک دورہ ،گائنی وارڈکا معائنہ

،ڈاکٹرزاورمریضوںسے مسائل بارے معلومات حاصل کیں

ہفتہ 15 ستمبر 2018 23:04

ڈی جی خان۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا․ انہوںنے گائنی وارڈ کے معائنہ کے دوران ڈاکٹرز اور مریضوں سے فراہم سہولیات اور مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی، ایڈیشنل کمشنراظفرضیاء، اے سی جی محمد طیب ، اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز اعوان ، پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد سعید ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر خلیل احمد ، قائمقام ایم ایس ڈاکٹر عقیل احمد افغان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی ، ڈاکٹر سعدیہ نذیر اوردیگر موجود تھی․ کمشنر نے فوری طور پر لیبر روم میں توسیع ، گائنی وارڈ کو 24سے بڑھا کر 50بستر تک لے جانے اور اس کیلئے متبادل وارڈ مختص کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

کمشنر نے گائنی وارڈ کیلئے دو الٹرا ساونڈ مشینیں اور لیبرروم کیلئے مزید ٹیبل فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے خون کے نمونوں کیلئے گائنی وارڈ کے اندر بلڈ کلیکشن کاونٹر قائم کرنے کے بھی احکاما ت جاری کیی․ کمشنر رانا گلزار احمد نے پرچی کے حصول سے لے کر آپریشن اور وارڈ میں علاج معالجہ تک کے تمام مراحل کا خود جائزہ لیا ․ وہ ہر کمرے اور علاج گاہ تک گئے۔

علاوہ ازیں کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے معائنہ کے دوران روڈ پر پارکنگ پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک ریاض حسین کو بلا کر فوری طو رپر پارکنگ ختم کرانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوںنے کہاکہ پارکنگ محفوظ مقام پر بنائی جائے جس سے مریضوں اور لواحقین کو ہسپتال تک آنے میں مشکلات پیش نہ ہوں انہوں نے پارکنگ فیس کی ز ائد وصولی کی شکایت پر انکوائری کے احکامات جار ی کیے دریں اثنا کمشنر رانا گلزار احمد نے اپنے آفس میں ہسپتال سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کیا اس مو قع پر ایم این اے زرتاج گل وزیر کے علاوہ متذکرہ افسران موجود تھے۔ کمشنر نے مشاورت کے بعد ہسپتال کی بہتری کیلئے احکامات جاری کیے۔