Live Updates

اٹک ، ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی کی واپسی کے بعد صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی

حلقہ این اے 56 میں 18 امیدواروں میں سے 15 نے جبکہ حلقہ پی پی 3 میں 15 امیدواروں میں سے 10 نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ،دونوں حلقوں میں 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 23:16

اٹک ، ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی کی واپسی کے بعد صورتحال ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں اٹک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3 پر ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی کی واپسی کے بعد صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی آ گئی حلقہ این اے 56 میں 18 امیدواروں میں سے 15 نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ حلقہ پی پی 3 میں 15 امیدواروں میں سے 10 نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے دونوں حلقوں میں 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا حلقہ این اے 56 میں 18 امیدواروں میں سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور مقابلہ 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کے درمیان ہو گا جن میں مسلم لیگ ( ن ) کے سابق ٹکٹ ہولڈر سابق نائب ضلع ناظم ملک سہیل خان آف کمڑیال ، تحریک انصاف سابق ایم پی اے اور سابق تحصیل ناظم پنڈی گھیب ملک خرم علی خان اور سابق امیدوار قومی اسمبلی تحریک لبیک پاکستان پیر سید فیصل محمود شاہ آف چورہ شریف شامل ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے والوں میں مسلم لیگ ( ن ) کے سابق ایم این اے ملک اعتبار خان آف کھنڈہ ، مشیر وزیر اعظم پاکستان برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ، سابق ایم این اے محمد زین الہٰی ، چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر کے شوہر چوہدری وسیم گلزار ، ملک فیصل یار خان ، ملک لیاقت علی خان ، سردارممتاز خان ماجھیا ، ملک شیر خان سدریال ، ملک ریاست علی سدریال ، ملک محمد اسماعیل خان ، شہریار نواب خان ، اعزاز آصف ، سردار شاہ نواز خان ، ملک ہارون رمضان اور ملک امانت خان راول شامل ہیں ، حلقہ پی پی 3 کیلئے الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ریٹرننگ آفیسر / ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک عبدالرشید کے پاس 15 میں سے 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اس حلقہ 5 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جن میں مسلم لیگ ( ن ) کے سابق تحصیل ناظم فتح جنگ سردار افتخار احمد خان ولد سردار عزیز احمد خان سکنہ کوہاٹ روڈ نئی آبادی فتح جنگ ، تحریک انصاف کے محمد اکبر خان تنولی ولد شیر محمد خان تنولی سکنہ گوردوارہ داخلی موری سلطان پور حسن ابدال ، سابق ایم پی اے سردار محمد علی خان ولد سردار اسد علی خان سکنہ شاہراہ سعد اللہ فتح جنگ ، ایاز خان بالڑہ ولد محمد ریاض خان بالڑہ سکنہ کوہاٹ روڈ محلہ نئی آبادی فتح جنگ ، محمد مشتاق علی ولد محمد ممتاز سکنہ محلہ گوشت مارکیٹ فتح جنگ شامل ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے والوں میں سردار سکندر جنگ خان ولد سردار طارق جنگ خان سکنہ نیکا فتح جنگ ، عبداللہ خان ولد محمد زبیر خان سکنہ مکان نمبر 29 سٹریٹ 31 ، F-7/1 اسلام آباد ، سربراہ ماجھیا گروپ سردار ممتاز حسین ماجھیا ولد سردار احمد خان ماجھیا سکنہ ماجھیا فتح جنگ ، سابق تحصیل ناظم حسن ابدال شفقت علی خان طاہر خیلی ولد سلطان افسر خان طاہر خیلی سکنہ کچہ منوں نگر حسن ابدال ، سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی ولد رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق سکنہ زین ہائوس باہتر فتح جنگ ، چوہدری وسیم گلزار ولد چوہدری محمد گلزار سکنہ باہتر فتح جنگ ، سردار فاران افضل خان ولد عارف علی خان سکنہ باہتر ، محمد ریاض خان بالڑہ ولد محمد نواز خان بالڑہ سکنہ کوہاٹ روڈ محلہ نئی آبادی فتح جنگ ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک ریاست علی سدریال ولد محمد خان سکنہ نتھیں ملکاں سدریال فتح جنگ اور شاہد محمود ولد محمد رزاق ساکن محلہ گلی قاضیاں فتح جنگ شامل ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات