پی ایس ایل فور 14فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگا ،فائنل 17مارچ کو کراچی میں ہوگا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 23:32

پی ایس ایل فور 14فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگا ،فائنل 17مارچ کو کراچی ..
لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل ،اور پی سی ایل فرنچائزرز کا ایک اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کی ۔اجلاس کے دوران اہم معاملات زیر بحث آئے ۔احسان مانی نے پی ایس ایل فور کو مذید کامیاب بنانے کے لئے فرنچائز کے ساتھ مل کر چلنے اور تمام معاملات شفاف طریقہ سے طے کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا ۔

اجلاس میں طے پایا کہ پی ایس ایل فرنچائز بھی میڈیا رائٹس کی نیلامی کی کمیٹی میں شامل ہوں گے ۔چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی اور فرنچائز ز مالکان اس پرجیکٹ کے حصہ دار ہیںاور مجھے امید ہے کہ ہم سب مل کر میڈیا رائٹس کی نیلامی کو زیادہ کامیاب بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ایس ایل کے پلیئر ڈرافٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔طے پایا کہ اس سال پلیئرز ڈرافٹ کا انحصار گزشتہ سال کی ٹیموں کی رینکنگ پر ہوگا اور فرنچائز ٹیم کو زیادہ سے زیادہ دس کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی ۔

اجلاس میں طے پایا پی ایس ایل 14فروری 2019سے یواے ای میں شروع ہوگی اور بعد ازاں اس کے 8میچز پاکستان میں ہوں گے ۔فائنل کراچی میں 17مارچ کو ہوگا ۔گورننگ کونسل کے ممبران نے احسان مانی کو پی سی بی چیئرمین کا چارج لینے پر مبارکباد دی اور انہیں اپنے بھرپور اعتماد کا یقین دلایا ۔