کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین کو بڑا حادثہ، متعدد افراد زخمی

مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور7 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 16 ستمبر 2018 11:13

کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین کو بڑا حادثہ، متعدد افراد زخمی
میاںوالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر 2018ء) مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آج صبح سویرے ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہو گئے ہیں۔مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور7 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔خوشحال خان ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے باعث 20 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث ریلوے ٹریک بند کر دیا گیا ہے۔کندیاں پنڈی سیکشن پرگاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔خوشحال خان ایکسپریس کراچی سے پشاورجارہی تھی۔کندیاں جنکشن سے امدادی ٹرین حادثے کی جگہ روانہ کر دی گئی ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دو امدادی ٹرینیوں کو حادثے کی جگہ روانہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

داؤد خان جنکشن سے امدادی کرین کو بھی روانہ کر دیا گیا ہے۔

جب کہ امدادی ٹیمیوں اور ایمبولینسوں کو بھی حادثے کی جگہ روانہ کر دیا گیا ہے تا کہ زخمیوں کو فوری طورپر امداد دی جا سکے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔جب کہ ریسکیو انچارج کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ ایسی ہے جہاں صرف ٹرین کے ذریعے سے ہی پہنچا جا سکتا ہے۔پشاور سے ریسکیو ٹرک اور پنڈی سے ریلیف ٹرین کچھ دیر میں حادثے کی جگہ پہنچ جائے گی۔

جب کہ کندیاں سے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے 20افراد میں سے 4کو اپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور7 بوگیاں پٹری سے اترگئیں ہیں۔ٹرین کو یہ حادثہ صبح 5بجے پیش آیا ہے۔خوشحال خان ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے باعث 20 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :