مکہ میں شراب فروخت کرنیوالا سوڈانی گرفتار

اتوار 16 ستمبر 2018 11:30

مکہ میں شراب فروخت کرنیوالا سوڈانی گرفتار
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) سعودی اسپیشل ٹاسک فور س کے اہلکاروں نے ایک سوڈانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب کی 132 بوتلیں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ مکرمہ ، جدہ شاہراہ پر موجود اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکا جسے سوڈانی چلا رہا تھا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں رکھی گئی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی۔ ملزم نے شراب کو منرل واٹر کی بوتلوں میں پیک کیا ہوا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروںکو دھوکا دے سکے مگر اہلکاروں کی تجربہ کاری نے اس کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف شراب فروخت کرنے کا مقدمہ دائر کر دیا گیا۔