Live Updates

عمران خان کے دورہ کراچی میں فاروق ستار کی قسمت کھلنے والی ہے

پی ٹی آئی رہنماؤں کی فاروق ستار کو وزیراعظم سے ملاقات کی دعوت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 16 ستمبر 2018 12:09

عمران خان کے دورہ کراچی میں فاروق ستار کی قسمت کھلنے والی ہے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 ستمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار کراچی کا دورہ کریں گے۔ عمران خان کرچی کے ایک روزہ دورے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مزار قائد پر حاضری دیں گے، وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس کے بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں قیام کریں گے، وزیراعظم امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، کراچی آپریشن سے متعلق پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے حکام وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم بریفنگ لیں گے، وزیراعظم شام پانچ بجے ڈیمز سے متعلق فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گےاس کے علاوہ وزیراعظم، گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جب کہ عمران خان اور فاروق ستار کی ملاقات کی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے فاروق ستار کو عمران خان سے ملاقات کی دعوت دی ہے۔۔ یاد رہے دو روز قبل رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش کی تصدیق کی تھی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے قریبی دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔

کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک جماعت اورایک منشور سے 30 سال سے جڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بعض ارکان نے رابطہ کیا ہے ۔ عارف علوی کے صدر بننے کے بعد این اے 247 کی نشست خالی ہورہی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی کوشش ہے اس نشست پر میں کھڑا ہوجاؤں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات