پی سی بی کی آسٹریلیا کو پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے پر غور کرنے کی درخواست

پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کو 2 ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنے پر قائل کر رہا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 16 ستمبر 2018 16:30

پی سی بی کی آسٹریلیا کو پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے پر غور کرنے کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر 2018ء) پی سی بی نے آسٹریلیا کو پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کی اپیل پر غور کرنے کے لیے کہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کو 2 ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنے پر قائل کر رہا ہے۔ پی سی بی نے آسٹریلیا سے درخواست کی ہے وہ پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے پر غور کرے، پاکستان اور آسٹریلیا میں ون ڈے میچ 19سے 31مارچ شیڈول ہے۔

واضح رہے لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔تاہم پاکستان میں بالاخرعالمی کرکٹ کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوا۔جب ورلڈ الیون بنام پاکستان ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے پاکستان آیا۔چار دن میں تین میچ کھیلنےکے لیے آنے والی ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے موجودہ اورسابقہ کپتانوں کی شمولیت نے اس دورے کی اہمیت میں اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ میچ آئی سی سی سے شہر کی سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعد ہوا،اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ تھری کے میچز بھی لاہور اور کراچی میں ہوئے۔جس کا پرامن انعقاد کیا گیا۔واضح رہے کہ تین مارچ 2009ء کو سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے حملے کے بعد  طویل عرصے تک پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی سے محروم رہی تھی ۔ جسے دور کرنے کے لیے آئی سی سی نے سات سال قبل پاکستان کے لیے اسپیشل ٹاسک فورس قائم کی تھی۔

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کو مالی طور پر بھی نقصان ہوا۔پاکستان میں کرکٹ کے دروانے کھلنے کے بعد کرکٹ شائقین کے چہرے بھی خوشی سے جھوم اٹھے تھے۔اور اب پی سی بی نے آسٹریلیا کو پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کو 2 ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنے پر قائل کر رہا ہے۔