Live Updates

تبدیلی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

صدر مملکت کی آمد پرروٹ لگا کر شاہراہوں کو بند کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 16 ستمبر 2018 17:24

تبدیلی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 ستمبر 2018ء) :صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی منصب سنبھالنے کے بعد روزہ دورے پرکراچی پہنچے تو ائیرپورٹ پر گور نر عمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تبدیلی اور سادگی کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ عارف علوی کے کراچی ائیر پورٹ پہنچنے پر ائیر پورٹ کے اولڈ ٹرمینل کے رن وے پر 7 سے 8 گاڑیاں موجود تھیں اور ائیر پورٹ سے باہر آنے پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

ائیر پورٹ سے باہر آنے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گاڑیوں کی تعداد 16 ہو گئی جس کے بعد استقبال کے لیے آنے والے لوگوں کی مزید 19 گاڑیاں بھی قافلے میں شامل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی آمد پر آس پاس کی شاہراہوں پر روٹ لگا دیا گیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر مملکت کی کراچی میں شاہانہ انٹری پر عوام نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تاہم اس کے بعد صدر مملکت نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے منع کرنے کے باوجود مجھے پروٹوکول دیا گیا میں نے حکام سے کہا تھا کہ مجھے عوام کے سامنے رسوا نہ کیجئیے۔تاہم اب ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کے لیے رکاوٹیں لگا کر عوام کا راستہ بند کیا جا رہا ہے۔ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا ہے کہ یہ راستہ میرے گھر کو جاتا ہے اور اسے روٹ لگا کر بند کیا ہوا ہے۔جس پر انہیں سیکیورٹی پر مامور اہلکار کہتا ہے کہ صرف پانچ منٹ انتظار کر لیں۔اس روٹ  سے گھروں کو جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے پروٹوکول لینے پر ڈاکٹر عارف علوی کے بیٹے نے بھی ان پر تنقید کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات