محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء قائم رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی:ڈا کٹر عمر جہا نگیر

تمام مکاتب فکر کے علماء سے مل کر قیام امن کی کوششیں کامیاب بنائیںگے ، مسیحی رہنماوں کا عزم

اتوار 16 ستمبر 2018 18:30

راولپنڈی 16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے کہا ہے کہ محر م الحرام کے دوران شہر میں امن و اما ن کی فضا قا ئم ر کھنے اور شہر یوں کے جان ومال کی حفا ظت یقینی بنا نے کیلئے جہا ں ضلعی انتظا میہ اورپولیس کی جا نب سے سکیو رٹی کے فول پروف انتظاما ت کئے جا رہے ہیں و ہیں تمام مکاتب فکر کے علماء کر ام کا خصو صی تعاون بھی ناگزیر ہے تاکہ تفرقہ پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی ہو اور لوگوں میں صبر اور بر دا شت کا مادہ پید ا کر کے ہم آہنگی و اتفا ق واتحا د کی فضا کو پر وان چڑھایا جا سکے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے یونائیٹڈ چرچز کونسل کے زیر اہتمام کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں اتحاد بین المذ اہب ہم آہنگی کمیٹی کے خصو صی اجلا س کے شر کا ء سے خطا ب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں ایس ایس پی آپریشن علی رضا،پاسٹر عادل مسیح گل،معروف عالم دین علامہ سید اظہار بخاری، ڈویثرنل خطیب حافظ اقبال رضوی، پاسٹر پرویز سہیل، پنڈت چنا لال، قاضی ظہور الہٰی، انجمن تاجران کے نمائندگان شاہد غفور پراچہ ، شو کت عباس جعفری ، علا مہ سیدزاہد عباس کاظمی،راحت کاظمی اور و دیگر علما ء کر ام کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

ڈ پٹی کمشنر راولپنڈی ٖڈ ا کٹر عمر جہا نگیر نے مز ید کہا کہ تما م مسا لک کے علماء و مشا ئخ اور پاسٹر حضرات کو یہاں اکٹھا کر نے کا مقصدبھی یہی ہے کہ ان کے ذ ر یعے بر دا شت ، تحمل اور رو اداری کی روا یا ت کوقائم رکھا جا سکے۔اور بدامنی پھیلانے والوںکو گڑبڑھ کا موقع نہ مل سکے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مکا تب فکر کے علما ء کر ام نے یقین دلا یا کہ معا شر ے میںامن قائم رکھنے کیلئے ارا کین امن کمیٹی اپنے فرائض پو ری ذ مہ داری سے انجا م دیں گے اور افہام و تفہیم کی ان کا وشوں کو محض محر م کے دس دنو ں تک محد ود نہیں رکھیں گے بلکہ پو را سال پر امن ٖفضا کو قا ئم رکھنے میں اپنا فعا ل کر دار ادا کر یں گے۔

انہو ں نے کہا کہ امن ہما رے د ین اسلا م کا اہم حصہ ہے اور اس کے پر چا ر کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔علما ء و مشا ئخ نے ضلعی انتظا میہ کی کا وشو ں کو سر اہتے ہو ئے کہا کہ انتظامیہ کی جا نب سے محر الحر ام کے سلسلے میںر ابطے و ضا بطے قا بل تحسین ہیںجن کی بد ولت ر اولپنڈی میں امن کی صو رتحال قد ر ے بہتر ہے جسے کو بہتر ین بنا نے کے لئے کو شش جا ری ر کھی جائے گی ۔

پاسٹر عادل مسیح گل نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ و پولیس حکام سمیت تمام مکاتب فکر کے جید علمام اکرم کی کرائس چرچ آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی مسلک یہ مذہب کے مذہبی تہوار و قومی ایام ہم سب کے لئے قابل احترام ہیں اور اس موقع پر شریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی باہمی تعاون جار ی رہے گا اور اس حوالے سے مسیحی برداری اور مسیحی راہنما بھر پور کردارادا کریں گے۔