کراچی،واٹربورڈکا شہر بھر میں فراہمی ونکاسی آب میں بہتری کیلئے اقدامات تیز

ٹوٹے مین ہولز کی مرمت ،ان پر کور رکھنے ،دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور پانی کی لائنوں سے پانی کے رساؤ کو روکنے کے لئے مسلسل کام جاری

اتوار 16 ستمبر 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2018ء) ایم ڈی واٹربورڈخالد محمود شیخ کی ہدایات پرواٹربورڈ نے شہر بھر میں فراہمی ونکاسی آب میں بہتری کیلئے اقدامات تیز کردیئے ہیں ، ٹوٹے مین ہولز کی مرمت ،ان پر کور رکھنے ،دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور پانی کی لائنوں سے پانی کے رساؤ کو روکنے کے لئے مسلسل کام کیا جارہا ہے جبکہ محرم کے جلوسوں ،امام بارگاہوں ،مساجد اور سیبلوں کے علاوہ مجالیس عزاء کے منتظمین اور آئمہ مساجدسے واٹربورڈ حکام کی ملاقاتوں و رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،مختلف علاقوں جلوس عزاداری کے راستوں پر قائم سبیلوں کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے نارتھ کراچی فائیو ایف اور فائیو سی،لی مارکیٹ ، نشتر روڈ ، بابائے اردو روڈ ، صدیق وہاب روڈ میں مین ٹوٹے مین ہولز کی مرمت اور ان پر رنگ سلیب وکور رکھنے کا کام مکمل کرلیا ہے ،ناظم آباد بلاک 4میں سیوریج اوورفلو کی شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے،دو روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے پاس پانی کی 12انچ قطر کی لائن سے لیاقت آباد امام بارگاہ ،ایم اے جناح روڈ نارتھ کراچی 7D میں پانی و سیوریج کی لائنوں کی لیکیجز کی مرمت کردی گئی ہے ،گلستان جوہر میں 12 انچ قطر کی پائپ لائن بچھائی گئی ،گلستان جوہر عبداللہ ہائٹس کے قریب 18انچ قطر کی پانی کی لائن میں ہونے والے رساؤ کو ختم کیا گیا،جبکہ بلاک ون میں بھی پانی کی لائن میں پڑنے والے شگاف کو دور کردیا گیا ہے،ناظم آباد موسی کالونی و لیاقت آبا د امام بارگاہ شاہ خراساں،خوجہ امام بارگاہ کھارادر ،پہلوان گوٹھ ،لانڈھی 326 کے قرب و جوار میںسیوریج کی لائنوں کی ونچنگ،راڈنگ و جیٹنگ مشینوں کے ذریعے صفائی کردی گئی،نارتھ کراچی 11-Dکے علاقے میں پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی شکایت دور کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جیسس میری اسکول کلفٹن کے سامنے اووفلو کی شکایت کا خاتمہ کیا گیامسجد کوثر ناظم آباد کے سامنے بہنے والے سیوریج کے پانی کو صاف کردیاگیا ہے ،پاک کالونی سائٹ ٹاؤن چمن پمپنگ اسٹیشن میں خراب پمپ کی مرمت کرکے اس کی تنصیب کا کام مکمل کیا گیا،سائٹ ٹاؤن میں امام بارگاہ حیدر قرار کے قریب برآمد ہونے والے جلوس عزاداری کے راستے میں پانی کی لیکیجز ختم کردی گئی ہیں،جمشید ٹاؤن بلاک 6 پارسہ ٹاؤر کے قریب 4انچ قطر کی پائپ لائن تبدیل کرکے پانی کے بہاؤ کو بہتر کردیا گیا ہے باوانی چارلی سائٹ ٹاؤن پمپنگ اسٹیشن کے ٹینک کی صفائی کرکے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کردی گئی ہے ،لیاری شاہ بھٹائی روڈ میں خستہ ہونے والی سیوریج لائن کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے،زہرہ پمپنگ اسٹیشن سائٹ ٹاؤن میں لیکیج کا خاتمہ کردیاگیا ہے ،ایکسیلینسی بیوٹی پارلر گلشن اقبال بلاک 7کے قریب پانی کی لائن کی مرمت کی گئی ،لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب سیوریج اووفلو کا خاتمہ کردیاگیا،کلفٹن میں 24 انچ قطر کی سیوریج مین سیور کی مرمت مکمل کرلی گئی ،احسن آباد میں مجلس کے مقام پر اوورفلو کی شکایات کا خاتمہ کیا گیا ،لیاری سیوریج پمپنگ اسٹیشن میںٹوٹنے والی ہوزی کی مرمت کی گئی دریں اثناء محرم کے جلوسوں ،امام بارگاہوں ،مساجد اور سیبلوں کے علاوہ مجالیس عزاء کے منتظمین اور آئمہ مساجدسے واٹربورڈ حکام کی ملاقاتوں و رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر ایس ای ایسٹ امداد مگسی نیایکسین واٹر غفار شیخ اے ای ای سہیل عصری اور دیگرکے ساتھ پہلوان گوٹھ اور گلستان جوہر کے دورے کے دوران امام بارگاہ سقہ سکینہ کے اطراف کامعائنہ کیا اور پائپ کی تبدیلی کے علاوہ عزا دارو ں کے جلوس کے راستوں پر لائینوں کی ڈسلٹینگ کا کام فوری جاری کرنے کے احکامات دیئے، ایگزیکٹیو انجینئر ظفر نے کشمیری امام بارگاہ کا دورہ کیا اور منتظمین سے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل معلوم کیئے ،اس کے علاوہ ، ایس ای لانڈھی کورنگی واجد صدیقی ، سپرنٹنڈنگ انجینئر صدرآفتاب چانڈیو،ایس ای جمشید ٹاؤن روشن دین ، ایس ای نارتھ کراچی محمد علی شیخ ،ایس ای اورنگی جی ایم حب اور دیگر نے اپنے علاقوں میں قائم مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا گیا ۔

#