کوئٹہ، بلوچستان عوامی پارٹی نے پی بی 35کیلئے سردار نوراحمد بنگلزئی کو ٹکٹ جاری کردیا

اتوار 16 ستمبر 2018 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبائی اسمبلی کی خالی نشست پی بی 35کیلئے سردار نوراحمد بنگلزئی کو ٹکٹ جاری کردیا جبکہ شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کے فرزند نوابزادہ جمال رئیسانی نے پی بی 35کے خالی نشست پر سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کی حمایت کا اعلان کیا تھا واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کی پی بی 35کی نشست انتخابات سے قبل مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی پر خودکش حملے کے بعد الیکشن کمیشن نے ملتوی کئے تھے ۔