Live Updates

چند دنوں میں باقی ایم کیوایم بھی پی ٹی آئی میں ضم ہوجائیگی

اردواسپیکنگ اور ایم کیوایم والے پی ٹی آئی کے کافی قریب آگئےہیں، پی ٹی آئی کی کراچی میں پوزیشن اب اچھی ہے، کم وبیش آٹھ لوگ مختلف عہدوں پرہیں۔تجزیہ کارخاورگھمن کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 ستمبر 2018 21:30

چند دنوں میں باقی ایم کیوایم بھی پی ٹی آئی میں ضم ہوجائیگی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16ستمبر 2018ء) سینئر تجزیہ کار خاور گھمن نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں بچی کھچی ایم کیوایم بھی تحریک انصاف میں ضم ہوجائے گی،اردواسپیکنگ اور ایم کیوایم والے تحریک انصاف کے کافی قریب آگئے ہیں،کراچی کی پوزیشن اب اچھی ہے،پی ٹی آئی کے آٹھ لوگ مختلف عہدوں پرہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کوالیکشن میں جوکراچی نے مینڈیٹ دیا ہے اس سے بڑھ کروفاقی حکومت نے کراچی کوصلہ دے دیا ہے۔

صدرمملکت، نعیم الحق ، وزیرخزانہ اسد عمر،فیصل واوڈا،علی زیدی، خالد مقبول صدیقی، عمران اسماعیل اور فروغ نسیم سب کراچی سے ہیں۔یعنی کم وبیش کراچی سے 8 لوگ مختلف عہدوں پرہیں۔کراچی میں اب پوزیشن اچھی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں ڈاکٹر عارف علوی بھی کافی متحرک ہیں۔کراچی کوماضی کی حکومتیں بھی پیکجز دیتی رہیں۔ ایک فاشزم عنصر وہاں تھا۔ایک پارٹی کولندن سے آپریٹ کیا جاتا تھا۔

پیسا پہلے لندن جاتا پھر کچھ وہاں سے بچا کھچا دبئی منتقل ہوجاتا تھا۔امید کرنی چاہیے کہ اب ٹھیک ہوگا۔اب کراچی کا بڑا مسئلہ کراچی پولیس کوسیاسی مداخلت سے آزاد کروانا ہے۔18کے قریب پولیس افسران جوکہ 18سے 20 گریڈ تک ہیں۔وہ سکھر رینج، لاڑکانہ، بے نظیرشہید آباد رینج میں ہیں۔ ان کے خلاف اسپیشل برانچ میں غیرقانونی بھرتیوں کی رپورٹ بھی آچکی ہے۔

تاہم آنے والے دنوں میں حکومت کووہاں پولیس کوسیاست سے آزاد کرنا ہے۔ گڈ گورننس قائم کرنی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں بچی کھچی ایم کیوایم بھی تحریک انصاف میں ضم ہوجائے گی۔ اردواسپیکنگ اور ایم کیوایم والے تحریک انصاف کے کافی قریب آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب ماضی کونہیں دیکھنا ہم نے آئندہ مستقبل کودیکھنا ہے ،ہم نے دیکھنا کہ ہماری نئی حکومت کراچی کوبہتر کرنے کیلئے کا اقدامات اٹھاتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات