لاہور، پیغام حسینؑ کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،قبلہ قلب علی سیال

اتوار 16 ستمبر 2018 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں حضرت امام حسین ؑ اور دیگر شہداء کربلا کی یاد میں مجالس عزاء و محافل کا سلسلہ جاری علما و ذاکرین امام عالی مقام اور انکے اہل و عیال ، اصحاب و انصار کے فضائل بیان کر رہے ہیں ۔امام بارگاہ در فاطمة الزہرہ سبزہ زار میں عشرہ محرم کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے قبلہ قلب علی سیال نے کہا کہ پیغام حسینؑ کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے آپ نے دین اسلام کی سر بلندی اور رضاء الہی کے لیے جام شہادت نوش کر کے پوری کائنات کو نہ مٹے والا درس دیا مجالس کے اختتام پر ماتم داری اور نیاز امام تقسیم کی جاتی ہے ۔

گجو متہ میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوے آغا علی حسنین مہدوی نے محمد و آل محمد کی عظمت و شان فضیلت اور امام حسین اور آپکے اہل خانہ پر ہونے والے مظالم و مسائب بیان کیے ۔

(جاری ہے)

عزیر کالونی شاہدر ہ میں مولانا مرتضی حسین گھلو نے کہا کہ یذیدیت کامقابلہ صرف حسینی افکار و جذبات سے ہو سکتا ہے جسکو نبی کریم نے اپنا بیٹاکہااپنے کندھوں پر سوار کیا اسکو ناحق قتل کر کے نوک نیزہ پر سوار کرنے کا غم کبھی ختم نہیں ہو گا امام حسین کے غم میں رونا سنت نبوی ہے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سیدہ سمیرا رضوی کی رہائیش گاہ پر پر خواتین کی مجالس کا خمسہ مکمل ہونے کے بعد عزاداروں میں چادریں اور معصوم سکینہ کے بندے و نیاز امام تقسیم کی گئی سمیرا رضوی کا کہنا ہے کہ ماہ محرم میں اتحاد اور صبر و استقلال اور حسینی مشن کو عام کرنے اور افکار حسین اپنانے کا درس دیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :