آرمی چیف 3روزہ دورے پربیجنگ پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چینی ہم منصب سمیت دیگر چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 ستمبر 2018 23:55

آرمی چیف 3روزہ دورے پربیجنگ پہنچ گئے
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16ستمبر 2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بیجنگ پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر چین گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید دورہ چین پربیجنگ پہنچ گئے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پربیجنگ پہنچے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے تین روزہ دورے کے دوران چینی ہم منصب سمیت دیگر چینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے گیارہ ستمبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلام آباد میں متعین چینی سفیر نے ملاقات بھی کی تھی۔ جس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، سیکورٹی کی صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے معاشی مستقبل کی ضمانت ہے سی پیک کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔ چینی سفر نے چینی وزیر خارجہ کے کامیاب دورہ پاکستان اور سی پیک پر پاکستان کی حمایت کو سراہا۔