ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 17 ستمبر 2018 11:00

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

رہورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ژوب ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں برفباری کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ ناران، کاغان، بابوسر تاپ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی گرمی کی شدت میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔