استنبول ایئر پورٹ کی تعمیر میں کام کرنے والے مزدوروں کی حمایت میں مظاہرے پر گرفتار افراد میں سے متعدد کی رہائی

پیر 17 ستمبر 2018 11:10

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ترکی نے اٴْن 6 سو میں سے ایک سو ساٹھ کارکنان کو رہا کر دیا ہے جنہوں نے استنبول میں تیسرے ائیر پورٹ کی تعمیر کے مقام پر مزدوروں کے کام کرنے کی خراب صورت حال اور اس سے منسلک اموات کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک حکومت کا کہنا ہے کہ نیا تعمیر ہونے والا ایئر پورٹ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہو گا۔ اس منصوبے پر 35 ہزار افراد کام کر رہے ہیں اور یہ آئندہ ماہ تک مکمل ہونا ہے۔ تاہم اس پراجیکٹ پر کام کرنے کے دوران اب تک ستائیس مزدور ہلاک ہو چکے ہیں۔ اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر انٹرنیشنل گرینڈ ایئر پورٹ کی انتظامیہ نے مظاہرین کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :