بھارتی حکومت بھنگ کو جائز قرار دے ، ادے چوپڑا کا مطالبہ

نارکوٹکس اور ڈرگ ایکٹ کے تحت بھنگ کا استعمال، اسے رکھنا اور اس کی نقل و حمل جرم ہیں، ممبئی پولیس

پیر 17 ستمبر 2018 11:57

بھارتی حکومت بھنگ کو جائز قرار دے ، ادے چوپڑا کا مطالبہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز ادے چوپڑا نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت بھنگ کو قانونی طور پر جائز قرار دے۔ادے چوپڑا نے اپنے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ ’مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت کو بھنگ کو قانونی طور پر جائز قرار دینا چاہیے کیوں کہ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور دوسری بات یہ کہ اگر اسے قانوناً جائز قرار دے کر ٹیکس لگا دیا جائے تو یہ بہت بڑا آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ادے چوپڑا نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ بھنگ سے وابستہ جرائم کم ہوجائیں گے لیکن سب سے اہم بات یہ کہ اس کے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں۔ادے چوپڑا کے بیان پر ممبئی پولیس میدان میں آگئی اور اپنی ٹوئٹ میں رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’سر بھارتی شہری ہونے کے ناطے آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ عوامی پلیٹ فارم پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں لیکن ایک بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ بھارت میں بننے والے 1985ء کے نارکوٹکس، ڈرگس، اینڈ سائکو ٹروپک سبسٹینس ایکٹ کے تحت بھنگ کا استعمال، اسے رکھنا اور اس کی نقل و حمل قابلِ تعزیر جرم ہیں، آپ اس بات کو بھی پھیلائیں۔

متعلقہ عنوان :