دشمنوں کو جدید ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، اسرائیلی وزیراعظم

ہماری سرخ لکیریں ہمیشہ سے بہت واضح ، عمل کرنے کا ہمارا عزم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے،گفتگو

پیر 17 ستمبر 2018 12:00

دشمنوں کو جدید ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، اسرائیلی وزیراعظم
ْ تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ دمشق نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی میزائلوں نے دمشق ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاکہ انہوں نے کابینہ کی ہفتہ وار میٹنگ کے آغاز میں کہاکہ اسرائیل ہمارے دشمنوں کو جدید ہتھیاروں سے خود کو مسلح کرنے سے روکنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھاکہ ہماری سٴْرخ لکیریں ہمیشہ سے بہت واضح ہیں اور ان پر عمل کرنے کا ہمارا عزم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

متعلقہ عنوان :