ہانگ کانگ میں منگکھوٹ طوفان سے تباہی کے بعد وسیع پیمانے پر کلین اپ آپریشن جاری

پیر 17 ستمبر 2018 12:40

ہانگ کانگ میں منگکھوٹ طوفان سے تباہی کے بعد وسیع پیمانے پر کلین اپ آپریشن ..
ہانگ کانگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ہانگ کانگ میں منگکھوٹ طوفان سے تباہی کے بعد وسیع پیمانے پر کلین اپ آپریشن جاری ہے ۔سمندری طوفان سے درجنوں افراد ہلاک، متعدد درختوں کو نقصان پہنچا ہے اور جنوبی چین میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے پہاڑی علاقے اٹوگون میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک رات میں 65 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک ایسی پناہ گاہ کو نقصان پہنچا ہے جس میں علاقے کے متاثرہ بچے اور خاندان رہائش پزیر تھے۔

اس سلسلے میں اٹوگون کے میئر وکٹوریو پالنگڈن کا کہنا ہے کہ شدید طوفان اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین بھی امدادی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل پولیس کے ترجمان سینئر سپرنٹنڈنٹ بینائنو دورانا نے کہا ہے کہ طوفان تھمنے کے 2 روز بعد 43 افراد لاپتہ اور ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد امدادی مرکز میں مقیم ہیں۔ شمالی لوزون میں سیلابی پانی کے باعث مکئی اور چاول کی پیداوار کو نقصان پہنچا ہے جبکہ لوزون، ہانگ کانگ اور ماکو کے بعد چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں طوفان کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سی2 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکومت نے ہانگ کانگ میں طوفان کو شدید اور وسیع قرار دیا ہے جس کے باعث منگکھوٹ میں 300سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جس نے T-10 نامی طوفان کو متحرک کیا ہے جبکہ طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک بند ہونے سے سکول بند، بس سروسز اور سفری سہولیات معطل ہیں۔ ہانگ کانگ میں230کلومیٹر فی گھنٹہ شدت کی رفتار سے چلنے والے طوفان سے عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ گھروں اور شاپنگ مالز میں پانی داخل ہو گیا۔ امدادی ٹیمیں کلین اپ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور اس کے لئے وقت درکار ہو گا۔