افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کیساتھ جھڑپوں میں پولیس کمانڈرسمیت 25 پولیس و فوجی اہلکارجاں بحق

صوبہ فریاب میں فضائی حملہ کے دوران چھ طالبان کو اٴْس وقت بمباری کرکے ہلاک کیا گیا جب وہ مبینہ طورپرافغان فورسز پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے

پیر 17 ستمبر 2018 12:55

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کیساتھ جھڑپوں میں پولیس کمانڈرسمیت ..
کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کیساتھ جھڑپوں میں ایک پولیس کمانڈرسمیت 25 پولیس و فوجی اہلکارجبکہ فضائی حملوں کے دوران 6 طالبان اور2 داعش سمیت 8عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمال مغربی صوبہ بدغیس کے صوبائی صدرمقام کے قریب قلعہ نو میں پیر کے روزطالبان نے حملہ کرکے پانچ پولیس افسروں کو ہلاک کردیا جن میں ایک صوبائی پولیس کمانڈر عبدالحکیم بھی شامل ہے۔

ادھر شمالی صوبہ بغلان میں صوبائی پولیس سربراہ اکرام الدین نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبان حملہ آوروں نے پولیس و آرمی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے دو پولیس اور تین فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ فراہ کے ضلع بالا بلوک کے علاقے کانسک میںطالبان نے فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے 15 فوجیوں کو ہلاک اور تین دیگر اغواء کرلئے۔دوسری جانب اطلاعات کے مطابق صوبہ فریاب میں فضائی حملہ کے دوران چھ طالبان کو اٴْس وقت بمباری کرکے ہلاک کیا گیا جب وہ مبینہ طورپرافغان فورسز پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ ادھر افغان وزارت دفاع نے صوبہ کونڑ کے ضلع وٹاپور میں فضائی حملے میں داعش کے دو جنگجوؤں کو ماردینے کا دعویٰ کیا ہے۔