پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بیمار جانوروں کا گوشت اور غیر معیار ی دودھ سپلائی کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی

0ہزارلٹردودھ ضائع کیا گیا ،مقدار اور گاڑھا پن بڑھانے کیلئے مضر صحت کیمیکلز، پائوڈر، یوریا، فارملین، سرف اور پانی کی ملاوٹ کی گئی 0کلو گوشت تلف ، اولڈ سلاٹر ہائوس بکری منڈی میں عارف چلر سروس ، بکر منڈی میں مذبحہ خانہ ،جاوید گوگا میٹ سروس کو سر بمہر کر دیا گیا

پیر 17 ستمبر 2018 13:40

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بیمار جانوروں کا گوشت اور غیر معیار ی دودھ سپلائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیمار جانوروں کا گوشت اور غیر معیاری دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری ،ملاوٹ شدہ اورکیمیکل سے تیارکیا گیا ساڑھے 6600ہزارلٹردودھ ضائع جبکہ 3800کلو غیر معیاری گوشت تلف کردیا ۔ترجمان پنجاب فوڈاتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پرعلی الصبح خفیہ آپریشن شروع کیا گیا ۔

اولڈ سلاٹر ہائوس بکری منڈی میں عارف چلر سروس کو سربمہرکرکے 1700کلو ناقص گوشت تلف کر دیا گیا، بکر منڈی میں ہی واقع ایک اور مذبحہ خانہ سے 1800کلو ناقص گوشت برآمد کر کے اسے بھی سر بمبر کر کے گوشت کو تلف کیاگیا۔پاک ٹائون محمد علی کالونی میں جاوید گوگا میٹ سروس کو بیمار جانور ذبح کرنے پر سر بمہر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر قانونی ذبح خانہ چلانے پر جاوید گوگا کے خلاف مقدمے کا اندراج کر اکے 300کلو گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا۔

کیپٹن (ر)محمد عثمان کے مطابق مجموعی طور پر 3800کلو( 95من )مضر صحت گوشت کھانے سے شہریوں کو بچا لیا گیا ہے۔فوڈاتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے علی لصبح شہروں کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ لانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی ، 102گاڑیوں میں موجود 35000 لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے گئے، 32گاڑیوں میں موجود 6600 لیٹر ناقص دودھ موقع پر ضائع کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ کی مقدار اور گاڑھا پن بڑھانے کیلئے مضر صحت کیمیکلز، پائوڈر، یوریا، فارملین، سرف اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ گاڑیوں میں موجود پائوڈر اور کیمیکل سے تیار کردہ ناقص دودھ برف ڈال کر محفوظ کر کے لایا جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :