قدرتی آفات کی مانیٹر نگ کیلئے بھارتی سیٹلائٹس خلاء میں روانہ

سیٹلائٹ زمین سے 583 کلو میٹر کی بلندی سے سطح زمین پر سیلابوں اور دیگر قدرتی آفات کو مانیٹر کریں گے

پیر 17 ستمبر 2018 13:55

قدرتی آفات کی مانیٹر نگ کیلئے بھارتی سیٹلائٹس خلاء میں روانہ
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) بھارت نے زمین پر رونما ہونے والی قدرتی آفات کو مانیٹر کرنے کے لیے دو برطانوی سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیئے۔یہ سیٹلائٹ زمین سے 583 کلو میٹر کی بلندی سے سطح زمین پر سیلابوں اور دیگر قدرتی آفات کو مانیٹر کریں گے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت نے زمین پر رونما ہونے والی قدرتی آفات کو مانیٹر کرنے کے لیے دو برطانوی سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیئے،بھارت کے خلائی ادارے نے برطانوی سیٹلائٹس کو پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل کے ذریعے مدار میں روانہ کیا۔یہ سیٹلائٹ زمین سے 583 کلو میٹر کی بلندی سے سطح زمین پر سیلابوں اور دیگر قدرتی آفات کو مانیٹر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :