قرضوں کے بوجھ تلے دبے سعودی ارب پتی معن الصانع کی جائیداد کی نیلامی کا فیصلہ

پہلی نیلامی اکتوبر کے آخر میں الخبراور دمام میں اٴْن کمرشل پلاٹوں کی زمین کی ہوگی جنہیں ابھی ہموار نہیں کیا گیا

پیر 17 ستمبر 2018 13:55

قرضوں کے بوجھ تلے دبے سعودی ارب پتی معن الصانع کی جائیداد کی نیلامی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) سعودی عرب اگلے ماہ سے قرضوں میں دبے ارب پتی معن الصانع اور اٴْن کی کمپنی کی جائیداد نیلام کرے گا تاکہ قرضداروں کے واجب الادا اربوں ریال واپس کیے جا سکیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اٴْن کا کیس بیسیوں سعودی کاروباری شخصیات سے علیحدہ ہے جنھیں بدعنوانی کے الزامات پر گذشتہ برس گرفتار کرکے ریاض کے کارلٹن ہوٹل میں زیر حراست رکھا گیا تھا، حالانکہ اٴْن کے ادارے کے انتظام سے متعلق قرض دینے والوں کی جانب سے اٴْسی نوعیت کی تشویش پائی جاتی تھی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں یہ تنازع طویل ترین عرصے سے جاری رہا ہے، قرض دہندگان پچھلے نو برس سے سعد گروپ کا پیچھا کرتے رہے ہیں، جس کی ملکیت ملک کے مشرقی صوبے میں ہے، جب کہ قرضوں کی واپسی کا تقاضہ کیا جاتا رہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلی نیلامی اکتوبر کے آخر میں الخبر اور دمام میں اٴْن کمرشل پلاٹوں کی زمین کی ہوگی جنہیں ابھی ہموار نہیں کیا گیا۔ ان میں ایک فارم اور آمدن دینے والی رہائشی عمارات شامل ہیں۔ایک ذریعے نے بتایا کہ نیلام ہونے پر اس ملکیت سے ایک سے دو ارب ریال، یعنی26 کروڑ 70 لاکھ سے 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر حاصل ہوں گی۔