استنبول ایئر پورٹ مظاہرہ،

سینکڑوں گرفتار مزدوروں میں سے ایک سو ساٹھ رہا

پیر 17 ستمبر 2018 13:55

استنبول ایئر پورٹ مظاہرہ،
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) ترکی نے اٴْن چھ سو میں سے ایک سو ساٹھ کارکنان کو رہا کر دیا ہے جنہوں نے استنبول میں تیسرے ائیر پورٹ کی تعمیر کے مقام پر مزدوروں کے کام کرنے کی خراب صورت حال اور اس سے منسلک اموات کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ حکومت کا کہنا تھا کہ نیا تعمیر ہونے والا ایئر پورٹ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہو گا۔ اس منصوبے پر پینتیس ہزار افراد کام کر رہے ہیں اور یہ آئندہ ماہ تک مکمل ہونا ہے۔تاہم اس پراجیکٹ پر کام کرنے کے دوران اب تک ستائیس مزدور ہلاک ہو چکے ہیں۔ رابطہ کرنے پر انٹرنیشنل گرینڈ ایئر پورٹ کی انتظامیہ نے مظاہرین کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :