الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے،

32 افراد مارے گئے یمنی بندرگاہی شہر میں حوثی باغیوں اور ملکی فوجی دستوں کے مابین شدید لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری

پیر 17 ستمبر 2018 14:01

الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے،
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 32 افراد مارے گئے، اس یمنی بندرگاہی شہر میں حوثی باغیوں اور ملکی فوجی دستوں کے مابین شدید لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں طبی حکام کا کہناتھا کہ تازہ جھڑپوں اور فضائی حملوں میں بتیس باغی مارے گئے ۔

(جاری ہے)

ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ سعودی عرب کی قیادت میں عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کے ایک ریڈیو اسٹیشن ٹاور پر فضائی حملہ کیا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ الحدیدہ کے طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک حکومت اور باغیوں کے مابین جھڑپوں اور فضائی حملوں میں بتیس باغی ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہوئے ۔ اس یمنی بندرگاہی شہر میں حوثی باغیوں اور ملکی فوجی دستوں کے مابین شدید لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔