بھارت، جونیئر ڈاکٹرز کی ہوٹل میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی،9 ڈاکٹر گرفتار

پیر 17 ستمبر 2018 14:06

بھارت، جونیئر ڈاکٹرز کی ہوٹل میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی،9 ڈاکٹر ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) بھارت میں آگرہ ایس اینمیڈیکل کالج ہسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں نے ہوٹل میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے خوب توڑ پھوڑ کی، پولیس نے 9 ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج ہسپتال کے جونیئرڈاکٹروں نے اپنے ساتھی ڈاکٹر کی سالگرہ تقریب کی پارٹی دہلی گیٹ میں وقع اشوکا ہوٹل میںکی جس کے دوران ڈاکٹروں اور ہوٹل کے اسٹاف کے درمیان کسی بات پر تقرار ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہو گیا۔

ہنگامے کے دوران ڈاکٹروں نے ہوٹل کے بار میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ مالک کی فوری اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ہنگامہ اور ہوٹل میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں 9 ڈاکٹروں اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ ڈاکٹروں کی رہائی کے لئے ایس این میڈیکل کالج ہسپتال کے ڈین اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے درمیان میٹنگ جاری ہے۔