امریکی وزیردفاع کی مقدونیہ میں روسی اثرورسوخ میں اضافے کی کوششوں پر تنقید

پیر 17 ستمبر 2018 14:08

امریکی وزیردفاع کی مقدونیہ میں روسی اثرورسوخ میں اضافے کی کوششوں پر ..
سکوپے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) امریکی وزیردفاع جِیمز میٹِس نے روس کی جانب سے مقدونیہ میں اپوزیشن کو سرمایہ فراہم کرنے پر تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے تین روزہ دورے پر مقدونیہ پہنچنے پرانہوں نے الزام عائد کیا کہ روسی حکومت اپنے پیسے اور اثرورسوخ کا استعمال کر کے مقدونیہ کی حزب مخالف کی جماعت کی پوزیشن مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔ جیمز میٹِس نے کہا کہ روسی حکومت اپوزیشن گروپوں کو سرمایہ فراہم کر رہی ہے تاکہ مقدونیہ کے نام کی تبدیلی کے سلسلے میں مجوزہ ریفرنڈم کا ناکام بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے اس اقدام کی وجہ سے مقدونیہ کے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن بننے کی راہ میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :