امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد سپریم کورٹ جج پر پروفیسرکی جانب سے جنسی حملے کا الزام

پیر 17 ستمبر 2018 14:08

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد سپریم کورٹ جج پر پروفیسرکی جانب سے جنسی ..
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے لئے نامزد جج بریٹ کیوناں پر ایک امریکی پروفیسر نے جنسی حملے کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پاؤلو الٹو یونیورسٹی کی پروفیسر کرسٹین بلیسے فورڈ نے ابتداء میں ایک خفیہ خط کے ذریعے امریکی کانگریس کی ایک مقامی خاتون کو تفصیلات بتائی تھیں تاہم بعد میں انہوں نے واشنگٹن پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کیوناں نی1980ء کی دہائی میں انہیں جنسی حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موضوع پر انہوں نے پہلی بار 2012ء میں بات کی تھی۔