شامی صوبے ادلب میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی ریلی

پیر 17 ستمبر 2018 14:08

شامی صوبے ادلب میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی ریلی
دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) شام کے صوبہ ادلب میں تین سو سے زائد ڈاکٹروں اور نرسوں نے مظاہرہ کیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مظاہرے میں طبی عملے نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ادلب کے شہریوں کو بشارالاسد کی فورسز کی جانب سے ممکنہ حملے سے تحفظ فراہم کرے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مارچ میں سفید اور آپریشن کے وقت پہنے جانے والے نیلے یونیفارم پہن رکھے تھے، جب کہ ہاتھوں میں پھول اٹھا رکھے تھے۔ یہ مظاہرہ ترک سرحد کے قریب واقعے اتمے کے ایک ہسپتال کے باہر کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ادلب میں شامی اور روسی فورسز کی جانب سے زبردست فضائی حملے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :