ا وپن یونیورسٹی نے لٹریسی سینٹرز کے اساتذہ کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے سر ٹیفکیٹ کورس متعارف کرلیا

پیر 17 ستمبر 2018 14:22

ا وپن یونیورسٹی نے لٹریسی سینٹرز کے اساتذہ کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فاصلاتی نظام تعلیم کے تعلیمی اداروں اور خواندگی کے مراکز)لٹریسی سینٹرز(کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور اُن کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے " سرٹیفیکیٹ کورس"تیار کرلیا ہے۔چھ(6)ماہ دورانیہ پر مشتمل اس تربیتی کورس میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25۔

ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ اِس کورس میں میٹرک/سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کے حامل امیدوار داخلے کے اہل ہوں گے۔اساتذہ کی تربیت کے لئے سرٹیفیکٹ کورس میں غیر رسمی تعلیم کا تعارف ،ْ خواندگی اور زندگی کی مہارتیں ،ْ غیر رسمی تعلیم میں تدریسی معاونات ،ْ مہارتوں پر مبنی پیشہ ورانہ تربیت ،ْ غیر رسمی تعلیم میں تدریسی حکمت عملیاں اور غیر رسمی تعلیم میں جائزہ کورسسز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شعبے کے انچارج ،ْ ڈاکٹر محمد اجمل کے مطابق خواندگی کے مراکز کے اساتذہ کی تربیت کے لئے معیاری پروگرامز اور کورسسز کی کمی محسوس کی جارہی تھی ،ْ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر شعبہ فاصلاتی ،ْ غیر رسمی و تعلیم جاریہ نے پاکستان میں موجود خواندگی کے مراکز) لٹریسی سینٹرز( کے اساتذہ کی تربیت کے لئے یہ کورس تیار کیا ہے۔