جاوید اختر فلم ’’پانی پت‘‘ کے گانوں کے بول لکھیں گے

پیر 17 ستمبر 2018 14:42

جاوید اختر فلم ’’پانی پت‘‘ کے گانوں کے بول لکھیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) بالی وڈ شاعر جاوید اختر فلم ساز آشوتوش گواریکر کی فلم ’’پانی پت‘‘ کے لئے گانے لکھیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز آشوتوش گواریکر کی فلم ’’پانی پت‘‘ 1761ء کی تیسری پانی پت کی لڑائی پر مبنی ہے جس میں اداکار سنجے دت، ارجن کپور اورکریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کے گانوں کے بول معروف شاعر جاوید اختر لکھیں گے جبکہ فلم کی موسیقی اجے اور اتول ترتیب دیں گے، فلم آئندہ سال 6دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔