جاپان کی 28 فیصد سے زائد آبادی بزرگ شہریوں پر مشتمل ہے ہیں،حکومت

پیر 17 ستمبر 2018 15:40

جاپان کی 28 فیصد سے زائد آبادی بزرگ شہریوں پر مشتمل ہے ہیں،حکومت
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جاپان کی 28 فیصد آبادی بزرگ شہریوں پر مبنی ہے ۔ حکومت کے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق65 سال یااس سے زائد عمر والے جاپانی شہریوں کی تعداد ریکارڈ 35.6 ملین اور مجموعی طور پر کل آبادی کا 28.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق اٹلی میں معمر آبادی کی شرح 23.3 فیصد، پرتگال میں 21.9 اور جرمنی میں 21.7 ہے اس طرح جاپان دنیا میں سب سے زیادہ بوڑھوں کی آبادی رکھنے والا ملک بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کی حکومت کاکہنا ہے کہ 70 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں کی آبادی کی شرح پہلی مرتبہ 20فیصد سے بڑھ کر 20.7 فیصد ہو گئی ہے ۔جاپان میں جنگ عظیم دوم کے بعد کے ادوار میں پیدا ہونے والے یہ بچے اب بڑھاپے میں داخل ہوگئے ہیں،جاپانی حکومت کے لئے بڑھتی ہوئی معمر آبادی اور کم شرح پیدائش دردسر بن گئی ہے۔