کراچی ، پورٹ قاسم سے کھانے کا تیل چوری کرنیوالے 5 ملزم گرفتار

پیر 17 ستمبر 2018 15:56

کراچی ، پورٹ قاسم سے کھانے کا تیل چوری کرنیوالے 5 ملزم گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) کراچی پولیس نے پورٹ قاسم میں کارروائی کرتے ہوئے کھانے کا تیل لیکر جانے والے ٹینکر سے تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان کوگرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان ٹینکر سے تیل پلاسٹک کے ڈبوں میں بھرکر دوسری گاڑی میں رکھ رہے تھے ،گرفتار ملزمان میں ٹینکر ڈرائیور گل حسن، عالم، عبداللہ، بلال اور فضل داد شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق گروہ کے دوسرے افراد میں سمیع، سرفراز، ناصر، طاہر اور دیگر شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق کارروائی تیل بھرنے اور اتارنے والی فیکٹری کے کانٹے والوں سے ملی بھگت ہوتی ہے اور ڈرائیوروں کی جانب سے تیل بیچنے کی وجہ سے لاعلم مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے ۔چوری کیا جانے والا تیل ریفائن نہیں ہوتا اور مضر صحت ہوتا ہے ۔