دبئی میں سڑک پر رقم بانٹنے والے افراد کی وڈیو ، پولیس کی تحقیقات جاری

دونوں افراد بظاہر ایشیائی باشندے لگتے ہیںم وڈیو کے حوالے سے تفصیل نہیں بتائی گئی

پیر 17 ستمبر 2018 16:08

دبئی میں سڑک پر رقم بانٹنے والے افراد کی وڈیو ، پولیس کی تحقیقات جاری
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) دبئی پولیس کے ایک سکیورٹی ذریعے نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ شہر کی سڑک پر راہ گیروں میں نقد رقوم تقسیم کرنے والے دو افراد کی شناخت کے تعین کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، دونوں افراد بظاہر ایشیائی باشندے لگتے ہیں۔غیرملکی خبررساں اداریے کے مطابق اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گردش میں آیا تھا جس میں دو افراد سڑک پر راہ گیروں میں کرنسی نوٹ بانٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وڈیو کے حوالے سے تفصیل پوسٹ نہیں کی گئی۔مذکورہ ذریعے کے مطابق دبئی پولیس اس وڈیو کا جائزہ لے رہی ہے۔وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خلیج کا روایتی عرب لباس پہنے ہوئے دو افراد دبئی میں غالبا جمیرا بیچ ریذیڈنس کے علاقے میں پیدل چلنے والوں میں کرنسی نوٹ تقسیم کر رہے ہیں۔ یہ علاقہ دبئی کی امارت میں اہم ترین سیاحتی مقام شمار کیا جاتا ہے۔راہ گیروں سے گفتگو کے دوران دونوں افراد بتا رہے تھے کہ یہ نقد رقم ایک معروف اماراتی سرمایہ کار اور کاروباری شخصیت کی جانب سے بطور تحفہ پیش کی جا رہی ہے۔