مودی سنیاسی بننا چاہتے تھے ،مگرسنیاس کے منع کرنے پر سیاست میں آگئے

کچھ عرصہ ہمالیہ میں سادھوئوں کے ساتھ گزارامگرکچھ عرصہ بعدکامیابیاں حاصل کرتے زیراعظم کی کرسی تک پہنچ گئے،رپورٹ

پیر 17 ستمبر 2018 16:15

مودی سنیاسی بننا چاہتے تھے ،مگرسنیاس کے منع کرنے پر سیاست میں آگئے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) ریلوے اسٹیشن پر چائے بیچنے سے گجرات کی وزارت اعلیٰ اور پھر بھارت کے وزیراعظم بننے تک نریندر مودی نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ایک چائے بوائے سے سیاستدان بننے سفر کے دوران کسی اور راستے پر بھی چل پڑے تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نوجوانی کے دنوں میں مودی کی شخصیت میں تنہاپسندی کا عنصر زیادہ غالب تھا۔

وہ اکثر جنگلوں اور پہاڑوں کی طرف نکل جاتے اور کئی کئی دن وہ گزارتے تھے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ ہمالیہ میں سادھوئوں کے ساتھ گزارا۔بہت کم لوگوں کے علم میں ہے کہ جب سترہ سال کی عمر میں مودی کی شادی ہوئی تو وہ ہمالیہ کے پہاڑوں کی طرف نکل گئے۔ انہی دنوں کی بات ہے جب وہ راہب بننا چاہتے تھے اور دنیاکے رنگیاں چھوڑ کر ایک تپسوی کی زندگی گزارنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

مودی نے اپنی نوجوانی کے کچھ سال راجکوٹ کے راماکرشنا مشن آشرم میں بھی گزارے۔یہیں انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ جوگ حاصل کر لیں۔انہوں نے اس سلسلے میں ابتدائی تعلیم بھی حاصل کرنا شروع کی اور سنیاس لینے کی ٹھانی۔تاہم سوامی جی نے مودی کو سمجھایا کہ سنیاس سے زیادہ ان کی ضرورت عام لوگوں کو ہے۔اس کے بعد مودی واپس آ گئے اور پھر انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور کامیابیوں پر کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے وزیراعظم کی کرسی تک پہنچ گئے۔