کتاب ’’نیرنگِ غزل‘‘ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا

پیر 17 ستمبر 2018 16:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام علم و ادب ، حکمت و دانائی اور خواتین و بچوں سمیت متنوع موضوعات کی مفید و معیاری اور ارزاں نرخوں کی حامل کتب کی اشاعت تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں نامور شاعر و محقق خاور اعجاز کی مرتب کردہ 786صفحات پر مشتمل ضخیم کتاب ’’نیرنگِ غزل‘‘ کا دوسرا ایڈیشن ایک ہزار کی تعداد میں شائع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

قیمت 450/-روپے ہے جسے ریڈرز بک کلب کے ممبران و شائقینِ کتب55فیصد ڈسکائونٹ پر صرف 203روپے میں خرید کر اپنی ذاتی لائبریری کی زینت بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ این بی ایف نے طلبہ و اساتذہ کی سہولت کے لیے اس کتاب کو پیپر بیک پر تین ادوار (دورِ متقدمین، دورِ متوسطین اور دورِ متاخرین) میں تقسیم کر کے بھی الگ الگ شائع کیا ہے۔ یکجا کی گئی اس ضخیم کتاب میں مرتب نے ولی دکنی تا احمد فراز ، ہر شاعر کے حالات و کوائف اور نمونہٴ کلام شامل کیا ہے۔ سرورق اور پس ورق خوب صورت آرٹ ورک کا کلاسیکی نمونہ پیش کرتے ہیں۔ یہ کتاب شعر و ادب اور اُردو غزل کے محققین کے لیے ایک نایاب کتاب کی حیثیت رکھتی ہے۔