کراچی ،انٹراکیڈمی فٹبال ٹورنامنٹ سیمی فائنل لائن اپ مکمل

پیر 17 ستمبر 2018 16:31

کراچی ،انٹراکیڈمی فٹبال ٹورنامنٹ سیمی فائنل لائن اپ مکمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی میں جاری انڈر 19انٹراکیڈمی فٹبال ٹورنامنٹ کے آخری کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں عثمان آباد فٹبال اکیڈمی نے عبدالخالق لیجنڈ فٹبال اکیڈمی کو 4-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی فاتح ٹیم کی جانب سے ایاز نے دو جبکہ حماد اور سمیر نے ایک ایک گول اسکور کیا، آخری کوارٹر فائنل میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، نوشاد احمد نے بھی خصوصی شرکت کی میچ سے قبل مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کروایا گیا اس موقع پر احمد علی راجپوت نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے جس کا پاکستان میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو صحیح طور پر گروم کر کے آگے لایا جائے جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی گراس روٹ پر بہتر کام کر رہی ہے انٹراکیڈمی ٹورنامنٹ اس کی بہترین مثال ہے اس کے علاوہ سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق نے بھی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا آخر میں مہمان خصوصی کو سوونیئر پیش کیا گیا۔