Live Updates

ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ڈیم فنڈ کے لئے 50لاکھ کا چیک پیش کیا

پیر 17 ستمبر 2018 16:38

ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ڈیم فنڈ کے لئے 50لاکھ کا چیک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو دیامیر بھاشاڈیم فنڈ کے لئے 50لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے اس اہم قومی منصوبے کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی اوراس کی ذیلی ایجنسیوں واسا اورٹیپامیں کام کرنے والے گریڈ 17اور اس سے اوپر کے تمام افسران نے ڈیم فنڈ میںدو دن جبکہ گریڈ ایک سے 16تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ کا عطیہ دیا ۔اس کے علاوہ فنڈ ریزنگ کے لئے مقامی تاجروں کے تعاون سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جشن آزادی کنسرٹ بھی منعقد کیا گیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات