چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے عاشورہ محرم کے حوالہ سے جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا

پیر 17 ستمبر 2018 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے عاشورہ محرم کے حوالہ سے جاری کاموں کا تفصیلی معائینہ کیا اس موقع پر انھوں نے جلوس منتظمین اور تعزیوں کی گزرگاہوں کے ذمہ داران سے ملاقات بھی کی اورنگی ٹائون میں معمر خاتون نانی اماں سے ملاقات کرتے ہوئے انھوںنے یقین دیہانی کروائی کے بلدیہ غربی میں عاشورہ محرم کے حوالہ سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام سے رابط میں ہیں اور ان کی جانب سے موصولہ شکایات کے فوری ازالہ کیلئے مصروف عمل ہیں بلدیہ غربی میں موجود مساجدو امام بارگاہوں کے اطراف اور عزاداران کے جلوس کی گزرگاہوں کے ساتھ ساتھ تعزیوں کی گزرگاہوں اور انکے اطراف موجود بلدیاتی شکایات کے حل کیلئے اقدامات کرنے میں مصروف ہیں بلدیہ غربی کی حدود میں بلدیاتی وسائل کی فراہمی کیلئے ان تمام محکمہ جا ت سے روابطہ مضبوط بنائے گئے ہیں جو کسی بھی طرح یہاں پر رہائش پذیر افراد کو وسائل کی فراہمی میں مصروف ہیں چیئر مین بلدیہ غربی نے مذید بتاتے ہوئے کہا کہ اراکین کونسل بلدیہ غربی کے اشتراک عمل کو بہتر بنا کر ہی کم وقت میں بہتر وسائل فراہم کیئے جاسکتے ہیں تمام یونین کونسلوں میں محرالحرام کے حوالے سے ہونے والے کاموں کے علاوہ دیگر امورمثلا فراہمی ونکاسی آب کی شکایات ،مختلف مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ پارک وپلے گرانڈز کی تزئین آرائش کے ساتھ ساتھ تعمیرومرمت سڑکوں گلیوں میں استرکاری و پیج ورک اور پختہ فرش کی تعمیر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت کے ساتھ ساتھ عاشورہ کے جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف روشنی ودیگر سہولیات کی فراہمی تسلسل سے جاری ہے۔