ADATA نے نئی پائیدار ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیوHD710PRO جاری کر دی

پیر 17 ستمبر 2018 16:42

ADATA نے نئی پائیدار ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیوHD710PRO جاری کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) ADATA نے حال ہی میںHD710پرو ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو کا اجراء کیا ہے جو زیادہ گنجائش، جھٹکا سہنے کی مزاحمت اور پائیداری کی حامل ہے جبکہ یہ ڈرائیور بہترین نقل و حمل کے ساتھ بہترین کارکردگی فراہم کرتی ہے۔ یہ ہارڈ ڈسک متحرک لوگوں کا بہترین انتخاب ہے جو کھردری ڈیوائس کو پسند کرتے ہیں جو ان کے سفر میں آسانی پیدا کرے اور نئی ٹیکنالوجی کی حامل ہو۔

انتہائی پرکشش قیمت میں HD710 پرو مضبوط اور دلکش باڑ کے فوائد پیش کرتی ہے اور بڑی فائلوں کو آسانی سے محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ انتہائی پائیدار تحفظ کی حامل ہے اور مستحکم کارکردگی کا مطلب ڈیٹا کی کسی پریشانی کے بغیر منتقلی ہے جو سفر کے خواہش مند لوگوں کیلئے خاص طور پر اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

IP68 ڈسٹ پروف اور واٹر پروف معیارات پر ٹیسٹ کے بعد HD710Pro ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو مضبوطی کو اگلے درجے تک لے جاتی ہے۔

تین سطحوں پر مشتمل محفوظ کنسٹرکشن کے ساتھ اس میں ملٹری گریڈ شاک پروفنگ معیارات کا اطلاق کیا گیا ہے۔ 5TB تک کی گنجائش کے ساتھ بہترین سٹوریج کی یہ ہارڈ ڈسک مواد کو محفوظ بناتی ہے جہاں صارفین ڈائیونگ، ہائیکنگ، بائیکنگ یا ٹہلنے کے دوران اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ HD710 پرو مکمل طور پر دھول سے محفوظ ڈرائیو ہے اور اسے 2 میٹر گہرے پانی میں60منٹ تک ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

یہ ڈرائیور یو ایس ملٹری MIL-STD-810G 516.6 معیار پر پورا اترتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسے آسانی سے 1.5 میٹر کی اونچائی سے گرایا جا سکتا ہے۔ اس کی تین بنیادی سطحی کوٹنگ ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بناتی ہیں۔ شاک آبزاربنگ بفر کیلئے ہارڈ ڈسک کے بیرون اطراف سیلی کون کی تہہ لگائی گئی ہے جبکہ سخت پلاسٹک اس ڈرائیو کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔ HD710 میں شاک سینسر کی سہولت بھی دی گئی ہے جو جھٹکے کو فوری طور پر شناخت کرتے ہوئے ڈرائیو کو فوری طور پر روک دیتا ہے۔

1TB، 2TB، 3TB، 4TB اور5TB کے ساتھ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق ایکسٹرنل سٹوریج حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈرائیور میں نفٹی گروو بھی دیا گیا ہے جو اس کے شیل کے گرد گھومتی ہے تاکہ الگ ہونے والی یو ایس بی کیبل کیلئے آسان سٹوریج کی خدمات فراہم ہو سکیں۔ یہ کیبل کے گم ہونے کی پریشانی کے امکانات کو کم کرتی ہے۔ HD710 پرو کا ون ٹچ ایزی کور پر مشتمل ہے جو مکمل طور پر محفوظ اور واٹر پروف ہے۔

متعلقہ عنوان :