کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

پیر 17 ستمبر 2018 16:52

سرگودھا۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) سرگودھا کے نواحی علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون زندگی کی بازی ہار گئی ، تفصیلات کے مطابق حاجی ارشد اقبال کی اہلیہ کلثوم بی بی اپنے گھر کی چھت پر کپڑے لٹکار ہی تھی کہ چھت کے ساتھ گزرنے والی بجلی کی مین تار سے ہاتھ چھونے سے کرنٹ لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئی ،کلثوم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹمومن لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :