پاکستان پیپلز پارٹی نے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران واک آئوٹ میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ نہیں دیا

پیر 17 ستمبر 2018 18:55

پاکستان پیپلز پارٹی نے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران واک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران واک آئوٹ میں مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کا ساتھ نہ دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کا خطاب شروع ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد وہ واک آئوٹ کر گئے تاہم پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ارکان نے واک آئوٹ میں ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ صدر مملکت کے خطاب کے دوران ایوان میں موجود رہے۔