ہنگوپولیس کی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ‘ دو اشتہاریوں سمیت پانچ مشکوک افراد گرفتار

پیر 17 ستمبر 2018 18:56

ہنگوپولیس کی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ‘ دو اشتہاریوں سمیت پانچ مشکوک ..
ہنگو۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ہنگوپولیس کامحرم الحرام میں امن وامان برقراررکھنے کیلئے جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن، قتل کے مقدمات میں مطلوب2مجرم اشتہاریوں سمیت 5مشکوک افرادگرفتار،گرفتارافرادسے بھاری مقدارمیں خودکاراسلحہ ومنشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ 10غیررجسٹرڈکرایہ داروں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرہنگو محرم الحرام میں امن وامان برقراررکھنے کیلئے ہنگوپولیس نے ضلع بھرکے 20مقامات پرسرچ اینڈسٹرائیک آپریشنزکا انعقادکیا۔آپریشنزکے دوران قتل،اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 2مجرم اشتہاریوں سمیت 50مشکوک افرادکوحراست میں لے لیا گیاہے،گرفتارافرادسے بھاری مقدارمیں خودکاراسلحہ ومنشیات بھی برآمد کرکے قبضہ پولیس کی گئی ہے،جس میں 7پستول،1ریپیٹر،6چارجرز،سینکڑوں مختلف بورکے کارتوس،270گرام چرس شامل ہیںجبکہ 10غیررجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہرمیں واقع رہائشی ہوٹلوں اورسرایوں میں آنے جانے والوں کی بھی کڑی نگرانی کرتے ہوئے تلاشی کا عمل بھی روزانہ کی بنیادپرجاری ہے۔ڈی پی اوہنگوپیرشہاب علی شاہ کے مطابق ہنگوپولیس جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی اورمجرمانہ سرگرمیوں کے انسدادکیلئے ہمہ وقت چوکس اورالرٹ ہے،مجرمانہ سرگرمیوں کے سدباب کیلئے پولیس افسران اپنی کاروائیوں میں مزیدتیزی پیداکرکے علاقے کوجرائم سے پاک کرنے میں کوئی کسرنہ چھوڑیں۔

متعلقہ عنوان :