مبینہ انتخابی دھاندلی: (ن) لیگ کا ایک بار پھر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ

صدارتی خطاب سے قبل اسپیکر سے فلور مانگا ،ْ نہیں دیا گیا ،ْ ایاز صادق نے شاہ محمود قریشی کو اجازت دی تھی ،ْ ہمیں واک آئوٹ پر مجبور کیا گیا ،ْچاہیں گے دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن جلد تشکیل ہوکر کام شروع کردے، ہم پھر اس مسئلے کو اٹھائیں گے ،ْ خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 ستمبر 2018 18:59

مبینہ انتخابی دھاندلی: (ن) لیگ کا ایک بار پھر پارلیمانی کمیشن بنانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد قومی اسمبلی کے باہر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ صدارتی خطاب سے قبل اسپیکر سے فلور مانگا، فلور اس لیے نہیں دیا گیا کہ قواعد اجازت نہیں دیتے، ایسی مثال پہلے موجود ہے، ایازصادق نے شاہ محمود قریشی کواجازت دی تھی لیکن ہمیں واک آؤٹ کرنے پر مجبور کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت نے صدارتی خطاب کے بعد بھی ہمیں بات کرنیکی اجازت نہیں دی، آج کی بدمزگی کی ذمہ داری سرکاری جماعت پر آتی ہے ،ْیہ غلط شروعات ہے، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ آرام سے چلے، ہمیں حق سے محروم کیا گیا۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے تھے اپنا مؤقف عوام تک پہنچاتے، ہم انہیں صرف یہ کہنا چاہتے تھے کہ وعدے کو ایک مہینہ ہوگیا، دھاندلی کے مسئلے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے ،ْچاہیں گے دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن جلد تشکیل ہوکر کام شروع کردے، ہم پھر اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔