لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ بدستور موجود، سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پیر 17 ستمبر 2018 19:07

لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ بدستور موجود، سیوریج کے نمونوں میں پولیو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ بدستور موجود، شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقہ آئوٹ فال کے ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کئے گئے سیوریج کے نمونے اگست میں قومی ادارہ صحت این آئی ایچ کو بھجوائے گئے تھے جن میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔گزشتہ تین ماہ سے شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی جارہی ہے ،جون اور جولائی میں بھی شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :